راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ سے ضمانت ملنے اور روبکار جاری ہونے کے باوجود شاہ محمود قریشی کو آج بھی رہائی نہ مل سکی ۔
سابق وزیر خارجہ کی صاحبزادی مہربانو نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضمانت ملنے کے باوجود آج بھی شاہ محمود کو رہائی نہ مل سکی ہے ،کسی کو معلوم نہیں تھا کہ آج بھی سماعت ہو گی ،وکیل کی غیر موجودگی میں سماعت شروع کر دی گئی ،میں نے جج سے پوچھا تو جواب ملا کہ یہ اوپن ٹرائل نہیں ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : سابق وزیر علی افضل ساہی کی ضمانت منظور