کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ اشنا شاہ اور اداکار عثمان مختارکی دوستی سے ان کے مداح اچھی طرح واقف ہیں اور اب نفرت سے دوستی تک کی کہانی اداکارہ نے سنادی۔ حال ہی میں دیئے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ نے بتایاکہ مجھے شروع میں عثمان مختار سے نفرت ہوگئی تھی، جب فلم چکڑ کی شوٹنگ کا آغاز ہوا تو وہ مجھ سے بات نہیں کرتے تھے اور نہ ہی میرے ساتھ بیٹھتے تھے، ایسے رویے کی وجہ سے مجھے لگا کہ وہ بدتمیز قسم کے انسان ہیں۔ اشنا شاہ نےیہ بھی بتایا کہ عثمان مختار اور کبری خان اچھے دوست ہیں اس لیے میں نے ایسی صورتحال دیکھ کر کبری خان کو فون کیا اور ان سے شکایت لگائی کہ تمہارا دوست بہت بدتمیز ہے ، میری بات سن کر کبری خان نے کہا کہ عثمان مختار کم گو اور شرمیلے ہیں لیکن بہت اچھی شخصیت کے مالک ہیں۔اداکارہ نے مزید بتایا کہ جب عثمان مختار کو یہ معلوم ہوا تو انہوں نے نہ صرف مجھ سے بات کرنا شروع کردی اور اب ہم دونوں بہت اچھے دوست ہیں۔
![عثمان مختار کیساتھ نفرت سے دوستی تک کا سفر، اشنا شاہ نے کہانی سنادی](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/12/z14-17-940x480.jpg)