مظفر گڑھ(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے روپوش رہنما جمشید دستی کی دو دن کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی گئی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے جمشید دستی کی حفاظتی ضمانت منظور کی ،دستی مظفر گڑھ پولیس کو تھانہ صدر میں درج ایک مقدمہ میں مطلوب تھے ۔جمشید دستی نے کہا ہے کہ ہمیشہ ظلم کیخلاف کھڑا ہونے پر انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں : بلے کیلئے الیکشن کمیشن سے جنگ،تحریک انصاف آج پشاور ہائیکورٹ جائیگی