mobile market on fire

کراچی کی موبائل مارکیٹ میں آتشزدگی100،دکانیں راکھ کے ڈھیر میں تبدیل

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد میں موبائل مارکیٹ میں آگ لگنے سے 100دکانیں جل کر راکھ ہو گئیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق صدر کراچی میں موبائل مارکیٹ میں لگی آگ دیکھے ہی دیکھتے پھیل گئی اور سو دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ،دکانوں پر پڑا کروڑوں روپے مالیت کاسامان جل کر راکھ ہو گیا ،فائر بریگیڈ کی سات گاڑیوں نے پانچ گھنٹے کی سخت جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا ۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی امیدواروں کی گرفتاریاں،متعدد روپوش ،ملتان ایئرپورٹ سے سابق ایم پی اے پکڑے گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں