کراچی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے مسٹر دبنگ سلمان خان کو سالگرہ کی مبارکباد دینا پاکستانی اداکارہ حرامانی کو مہنگا پڑگیا اور سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ پاکستان ٹائم کے مطابق انسٹاگرام پر اداکارہ نے ماضی کی مقبول ترین فلم ہم دل دے چکے صنم کا ایڈیٹڈ پوسٹر شیئر کیا اور بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے کی جگہ اپنی تصویر ایڈیٹ کی ہے۔حرا مانی کی جانب سے مذکورہ تصویر سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔اداکارہ کی پوسٹ کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے ایک نے لکھا کہ یہ ہماری بے عزتی ہے تو ایک نے لکھا کہ یہ تصویر دیکھ کر مانی(حرا کے شوہر) ایک کونے میں رو رہے ہوں گے۔