ارباز کی دوسری شادی پرپہلی بیوی ملائکہ اروڑا کا بیان بھی آگیا

ارباز کی دوسری شادی پرپہلی بیوی ملائکہ اروڑا کا بیان بھی آگیا

ممبئی (شوبز ڈیسک) بھارتی اداکاروفلمساز ارباز خان کی اچانک دوسری شادی کے بعد پہلی اہلیہ ملائکہ اروڑااور والد سلیم خان کا بیان سامنے آگیا۔ ملائکہ اروڑا نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں محبت کے بارے میں ایک خفیہ نوٹ دوبارہ پوسٹ کیا،بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ یہ ارباز کی دوبارہ شادی کے حوالے سے ہے۔ملائکہ نے کہا کہ کسی ایسے شخص سے پیار کریں جس کے ساتھ آپ محفوظ محسوس کریں اور جو آپ کے لیے سب سے بڑا ایڈونچر ہو۔ دولہا کے والدسلیم خان نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ارباز خان اور شوری خان نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا تو میرے خیال سے یہ کوئی گناہ نہیں ہے، میں اپنے بیٹے کے لیے بہت خوش ہوں اور اس نئے جوڑے کے لیے دعا گو بھی ہوں، میں نہیں سمجھتا کہ اس شادی پر بات کرنے کی کوئی ضرورت تھی ارباز خان تعلیم یافتہ اور سمجھدار ہے، اپنے فیصلے خود کر سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں