بھارتی گلوکارہ ستیندر ستی کی وفد کے ہمراہ کرتار پور آمد

بھارتی گلوکارہ ستیندر ستی کی وفد کے ہمراہ کرتار پور آمد

ممبئی (شوبز ڈیسک)بھارتی پنجابی گلوکارہ ستیندر ستی 50 رکنی وفد کے ہمراہ کرتار پور پہنچ گئیں۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق انہوں نے بھارتی گلوکارہ اور ان کے ہمراہ آئے وفد کا استقبال گلدستے سے کیا۔انہوں نے بتایا کہ ستیندر ستی نے اپنے دورے کے دوران لنگر ہال میں اپنے ہاتھوں سے روٹیاں بنائیں اور پھر سب کے ساتھ مل کر لنگر بھی کھایا۔اس موقع پر بھارتی پنجابی گلوکارہ نے کہا کہ پاکستان آکر بہت خوشی محسوس ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی فنکاروں کو سن کر سیکھا، یہاں بہت محبت ملی، حکومت پاکستان اور دربار انتظامیہ کی میزبانی اور بہترین انتظامات پر شکرگزار ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں