quaid e azam

”آج قائداعظم ہوتے تو وہ بھی نااہل قرار پاتے “نااہلی کیس کی سماعت میں چیف جسٹس کے ریمارکس

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ میں تاحیات نااہلی کیس کی براہ راست سماعت جاری ،چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ
”الیکشن لڑنے کے لئے جو اہلیت بیان کی گئی ہے، اگر اس زمانے میں قائد اعظم ہوتے تو وہ بھی نااہل ہو جاتے“
برطانوی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ میں آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہلی سے متعلق کیس کی چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سات رکنی بینچ سماعت کر رہا ہے۔دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ ’الیکشن لڑنے کے لئے جو اہلیت بیان کی گئی ہے، اگر اس زمانے میں قائد اعظم ہوتے وہ بھی نااہل ہو جاتے،کوئی مسلمان اپنے لیے صادق اور امین کے الفاظ بولنے کا تصور نہیں کر سکتا،بڑے بڑے علما روز آخرت کے حساب سے ڈرتے رہے، اگر میں کاغذاتِ نامزدگی جمع کراتا ہوں اور کوئی کہتا ہے کہ یہ اچھے کردار کے مالک نہیں تو میں تو چیلنج نہیں کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں : تحریک انصاف حکومت کے آخری سال سرکاری اداروں کے منافع بارے اہم انکشاف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں