لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) نگران وزیراعظم نے پاکستان میں سالانہ دس ہزار ارب کی ٹیکس چوری کا انکشاف کر دیا ۔
لاہور میں طلبہ و طالبات سے گفتگو میں انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ہماری ملکی آمدن اور خرچ میں بہت فرق ہے ،ٹیکس کی شرح میں کمی بڑا چیلنج ہے ،نوجوان ہمارا مستقبل ہیں ،انہیں قومی ترقی میں بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا ،تعلیم صحت اور دیگر سہولیات کیلئے ٹیکس کا مربوط نظام ناگزیر ہے ،ٹیکس کی شرح میں اضافہ بہت ضروری ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : ”بلوچ مظاہرین کو ملک دشمن کیوں کہا “سینیٹر سعدیہ عباسی نگران وزیراعظم پر برس پڑیں