اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق سربراہ آئی ایس آئی فیض حمید فیض آباد دھرنا کمیشن کے سامنے پیش ،بیان ریکارڈ کر ا دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق فیض حمید نے کمیشن کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جواب دیے ،انہوں نے حکومت کیخلاف سازش کے الزامات کی تردید کی اور کہا کہ حکومت کی ہدایت پر ٹی پی ایل سے مذاکرات کیے ۔کمیشن ڈاکٹر اختر علی شاہ کی سربراہی میں کام کر رہا ہے جس میں سابق آئی جی طاہر عالم اور خوشحال خان بھی شامل ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں : پنجاب کی سیاست میں جوڑ توڑ جاری5،اہم شخصیات پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کو تیار