کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن ٹربیونل نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی سمیت متعدد رہنماﺅں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں الیکشن ٹربیونل نے پی ٹی آئی کے رہنماوں شاہ محمود قریشی،زین قریشی،حلیم عادل شیخ اور ارسلان خالد کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی،ٹریبیونل نے پیپلز پارٹی کے مرزا اختیار بیگ کو این اے 241 سے الیکشن لڑنے کی مشروط اجازت دے دی گئی۔ الیکشن ٹریبیونل نے ریٹرنگ افسر کا کاغذات مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے شاہ محمود قریشی کو این اے 214 عمر کوٹ سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی،زین قریشی کے بھی این اے 214 سے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے،این اے 238 سے حلیم عادل شیخ کو بھی الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں : بلوچ مظاہرین کو ہراساں نہ کیا جائے،اسلام آباد ہائیکورٹ کا پولیس کو حکم