resolution

عام انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد،ن لیگ کی مخالفت ،پیپلز پارٹی کی حمایت

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایوان بالا میں انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد کی ن لیگ نے مخالفت کی جبکہ پیپلز پارٹی نے حمایت کی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایوان بالا میں ن لیگ کے سینیٹر افنان اللہ نے قرارداد کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سکیورٹی کے حالت ٹھیک نہیں لیکن 2008 اور 2013 میں حالات اس سے بھی زیادہ خراب تھے، سیکورٹی کا بہانہ کر کے الیکشن ملتوی کریں گے تو کبھی الیکشن نہیں ہوں گے۔رہی سردی کی بات تو سردی میں بھی الیکشن ہو چکے ہیں ۔ نگراں وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے بھی قرارداد کی مخالفت کی۔بلوچستان عوامی پارٹی، فاٹا اراکین، پی ٹی آئی کے گردیب سنگھ اور پیپلز پارٹی کے بہرمند تنگی نے قرارداد کی حمایت کی۔

یہ بھی پڑھیں : سینیٹ میں الیکشن ملتوی کرنے کی قرارداد منظور

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں