اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹر ہمایوں مہمند نے سینیٹ قرارداد کو ایوان بالا پر شب خون قرار دیدیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ہمایوں مہمند نے کہا کہ ایک بار پھر سینیٹ میں پرانے طریقے سے شب خون مارنے کی کوشش کی گئی ،ایک بار پھر چور دروازہ استعمال کیا گیا ،اجلاس میں کورم بھی پورا نہیں تھا ،6سے 7ارکان اجلاس میں شریک تھے ،اچانک باپ پارٹی کے پانچ چھہ ارکان اجلاس میں آئے اور دلاور خان کے ذریعے اچانک سے بل پیش کر دیا ،معلوم نہیں چیئرمین سینیٹ نے انہیں بل کیوں پیش کرنے دیا ۔
یہ بھی پڑھیں : قرارداد سے الیکشن ملتوی ہونے کا امکان نہیں ،ماہرین