اداکارہ عائشہ عمر نے رومانوی تعلقات اور بوائے فرینڈ کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے کا اعتراف کرلیا

اداکارہ عائشہ عمر نے رومانوی تعلقات اور بوائے فرینڈ کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے کا اعتراف کرلیا

لاہور (شوبز ڈیسک) خوبرواداکارہ عائشہ عمر نے رومانوی تعلقات اور بوائے فرینڈ کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے کا اعتراف کرلیا ار کہا کہ ماضی میں جس لڑکے کے ساتھ میرے رومانوی تعلقات قائم تھے، اس نے مجھے محبت کے نام پر متعدد بار تشدد کا نشانہ بنایا، اس وقت میری عمر کم تھی تو اس کے ناروا سلوک کو سمجھ نہیں سکی اور تشدد کو محبت سمجھنے لگی تھی۔ پاکستان ٹائم کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ نے آپ بیتی سنائی کہ وہ شخص مجھے بار بار تشدد کا نشانہ بناتا تھا اور پھر اپنی غلطی کا اعتراف کرکے مجھ سے معافی مانگتا تھا، وہ مجھے کہتا تھا کہ برادشت نہیں ہوتا کوئی دوسرا شخص تمہیں دیکھے یا تم سے بات کرے،میں اس شخص کی ان جذباتی باتوں کو سچا پیار سمجھتی تھی، ہم اس قدر قریب ہوچکے تھے کہ ہماری شادی ہونے والی تھی لیکن خوش قسمتی سے ایسا نہیں ہوا،آج اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں