لاہور (شوبز ڈیسک) معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو دونمبر عورت قرار دینا مہنگا پڑگیا اور اداکارہ عفت عمر نے انہیں چیلنج کردیا ، اداکارہ کاکہناتھاکہ ایک ٹی وی شو میں بیٹھ کر آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ میں دو نمبر عورت ہوں، اگر آپ کے اندر ہمت ہے تو پھر آئیں اور میری دو نمبری ثابت کر کے دکھائیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران خلیل الرحمان قمر سے متعلق پوچھے گئے سوال پر اداکارہ کاکہناتھاکہ وہ بہت چھوٹی سوچ اور تلخ مزاج کے آدمی نکلے اس لیے میں ان کے بارے میں کوئی بات نہیں کرنا چاہتی، میں نے ان کی ذات پر کبھی کوئی بات نہیں کی لیکن مجھے ان کی صرف اس بات سے اختلاف ہے کہ انہوں نے قومی ٹیلی ویژن پر بیٹھ کر گالیاں دیں اور یہ اختلاف صرف اس لیے نہیں ہے کہ انہوں نے گالیاں کسی عورت کو دیں بلکہ اگر ایسا وہ کسی مرد کے ساتھ کرتے تو بھی میرا یہی ردِعمل ہوتا کیونکہ نیشنل ٹیلی ویژن پر بیٹھ کر آپ کسی کو گالیاں نہیں دے سکتے۔