baloch agitation

بلوچ مظاہرین کیلئے واش رومز تیار کرنے کا حکم

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ کا پولیس اور انتظامیہ کو بلوچ مظاہرین کو سیکیورٹی فراہم کرنے اور ڈسپوزایبل واش رومز بنانے کا حکم ۔
نجی ٹی وی کے مطابق عدالت نے بلوچ مظاہرین کو ہراساں کرنے کیخلاف درخواست پر تحریری حکمنامہ جاری کر دیا ،حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کسی صورت مظاہرین کو ہراساں نہ کرے ،چیئرمین سی ڈی اے کو مظاہرین کیلئے فوری ڈسپوزایبل واش رومز تیار کرنے کا حکم دیدیا گیا ،عدالت نے مظاہرین کو لاﺅڈ سپیکر استعمال کرنے سے پہلے انتظامیہ سے اجازت لینے کی بھی ہدایت کردی ۔

یہ بھی پڑھیں : ”نظام انصا ف پر عوام کا اعتماد بحال ہونا ضروری ،براہ راست سماعت سے انصاف ہوتا نظر آئیگا“

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں