اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی نے ذولفقار علی بھٹو ریفرنس میں سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی نے 108صفحات پر مشتمل تحریری جواب جمع کرایا ہے جس میں مختلف کتابوں کا حوالہ دیا گیا ہے ،جواب میں سابق چیف جسٹس نسیم حسن شاہ کے انٹرویو کی تفصیلات بھی شامل ہیں ۔جواب بلاول بھٹو کی جانب سے فاروق ایچ نائیک نے جمع کرایا ،سپریم کورٹ کا نو رکنی لارجر بینچ 8جنوری کو کیس کی سماعت کرے گا ۔
یہ بھی پڑھیں : اے این پی اور جے یو آئی نے ٹھینگا دکھا دیا،پی پی کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی کوشش ناکام