اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور ہائیکورٹ کے انتخابی نشان سے متعلق فیصلے کیخلاف ایک اور درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی گئی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر اور نیاز اللہ نیازی نے کیس کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر کی ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پیر کو کیس کی سماعت کی جائے ،الیکشن میں وقت کم رہ گیا ہے اس لیے انتخابی نشان سے متعلق جلد فیصلہ کیا جائے ۔
یہ بھی پڑھیں : ”الیکشن ملتوی قرارداد کی کوئی حیثیت نہیں ،بلے پر سپریم کورٹ کاہر فیصلہ قبول ہو گا “