لاہور (بزنس ڈیسک) مرغی کی قیمت میں اچانک بھاری اضافہ ہوگیا اور صرف دو روز میں ہی گوشت کی قیمت میں 54روپے فی کلوگرام کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔ بتایاگیا ہے کہ زندہ برائلرکی قیمت میں دو دن کے اندر 36روپے کا اضافہ ہوا ہے اور فی کلو قیمت 400 روپے ہو گئی ہے، پرچو ن کی سطح پر بھی 8روپے کا اضافہ دیکھاگیا جس کے بعد نئی قیمت 415 روپے ہو گئی ہے۔ گوشت کی قیمت میں دو دن کے اندر 54 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی کلوگرام قیمت 602 روپے ہوگئی ہے ۔
![مرغی پھر غریب پر بھاری، قیمت میں ہوشربااضافہ ہوگیا](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2024/01/m3-3-940x480.jpg)