پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق گورنر خیبر پختونخوا مہتاب عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ صوبے میں ن لیگ آخری سانسیں لے رہی ہے ،ٹکٹوں کی تقسیم کے بعد پارٹی کی صورتحال مزید خراب ہو جائے گی ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سردار مہتاب عباسی نے کہا کہ ن لیگ مفادات کی پابند ہو گئی ہے اور اس کی اقتدار کی خواہش بھی بڑھ گئی ہے ۔نواز شریف کی ملکی معیشت کو سنبھالنے کی خواہش بھی خواہش ہی رہے گی ،ان کے پاس معیشت کو سنبھالنے کا کوئی پلان ہے نہ ہی ٹیم بچی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکہ ،5اہلکار جاں بحق