کراچی (شوبز ڈیسک) معروف پاکستانی ہدایت کار پرمیش اڈیوال نے اسلام قبول کرلیا اوراپنا نام محمد رکھا، عمرے کی سعادت بھی حاصل کرلی جس کی تصاویر بھی سامنے آگئی ہیں، خود ہدایت کار نے مسجد نبوی ﷺسے روح پرور ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مدینہ منورہ سے شیئرہونیوالی ویڈیو کے ذریعے انہوں نے اپنے اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا ،ویڈیو میں انہیں بارگاہ الٰہی میں کھڑے ہوکر دعا مانگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ نومسلم محمد کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو کے پس منظر میں معروف گلوکار عاطف اسلم کی آواز میں ریکارڈ کی گئی قوالی تاجدارِ حرم سنائی دے رہی ہے۔