پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ دہشتگردوں سے کوئی خوف نہیں ہے ،یہ بزدل اور بے غیرت ہیں جو چھپ چھپ کر حملہ کرتے ہیں ۔
نگران وزیراعظم نے دورہ پشاور کے دوران پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد اگر دس حملے کریں گے تو ان کو ہزار بار جواب دیا جائے گا ،زندگی اور موت کا فیصلہ اللہ کے ہاتھ میں ہے ،اس شہر میں ان بزدلوں نے بچوں کو قتل کیا ،ہم کبھی ان کے سامنے گھٹنے نہیںٹیکیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں : 9مئی کے 12مقدمات کی سماعت ،عمران خان کا جسمانی ریمانڈ کی استدعامسترد