کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستانی اداکارفواد خان نے ماہرہ خان سے’دوریوں‘ کی وجہ بتادی اور کہا ہے کہ جب دو فنکار ایک ساتھ زیادہ کام کرتے ہیں تو اس سے ان کی ڈیمانڈ کم ہوجاتی ہے، ہم دونوں کے درمیان عزت کا رشتہ قائم ہے اور یہ رشتہ اتنا گہرا ہے کہ اگر اب ہم ایک ساتھ کام کریں گے تو ہمیں زیادہ محتاط رہنا پڑے گا۔ اپنے ایک انٹرویو میں اداکار نے کہا کہ جب آپ کسی ایسے انسان کے ساتھ زیادہ کام کرتے ہیں جس کے ساتھ آپ کا عزت کا مضبوط رشتہ قائم ہو تو پھر آپ کے تعلقات پیچیدہ ہوجاتے ہیں اور مجھے لگتا ہے کہ ہمیں کام کی وجہ سے رشتوں کو خراب نہیں کرنا چاہیے، اسی وجہ سے ماہرہ خان کے ساتھ زیادہ کام نہیں کیا کیونکہ ہم ہمارا عزت کا رشتہ خراب نہیں کرنا چاہتے اور میں یہ بھی نہیں چاہتا ہے کہ ہم دونوں یہ سوچیں کہ ہم ایک دوسرے کا استعمال کررہے ہیں۔