لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف ترقی پسند ،انقلابی اور رومانوی شاعر احمد فراز کا آج 93واں یوم پیدائش منایا جا رہا ہے ،ادبی حلقوں میں تقریبات کا انعقاد ۔
نجی ٹی وی کے مطابق احمد فراز کی سالگرہ کے سلسلہ میں لاہور سمیت ملک بھر میں ادبی حلقوں میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا ، کیک کاٹے گئے اور اردو ادب کے بڑے نام اور منفرد شاعر کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔
احمد فراز 12جنوری 1931 کو کوہاٹ میں پیدا ہوئے ، ان کا اصل نام سید احمد شاہ جبکہ احمد فرازتخلص تھا۔ان کے مجموعہ کلام میں درد آشوب ،نایافت ،تنہا تنہا ،بے آواز گلی کوچوں میں،خواب گل پریشاں ہیں،پس انداز موسم جیسی خوبصورت کتابیں شامل ہیں جن کوبے پناہ پزیرائی حاصل ہوئی۔ان کے خوبصورت کلام کو گاکر بہت سے گلوکاروں نے شہرت حاصل کی۔احمد فراز کو آدم جی ادبی ایوارڈ،اباسین ایوارڈ،بھارت سے فراق گورکھ پوری ایوارڈ،ٹا ٹا ایوارڈ اور کینڈا کی جانب سے اکیڈمی آف اردو لٹریچر ایوارڈ ،ستارہ امتیاز،ہلال امتیاز،دھنک ایوارڈ، ملینیم ایوارڈ امریکہ،ڈاکٹر اقبال ایوارڈسمیت بہت سے ملکی و غیر ملکی ایوارڈ ز و اعزازات کے ساتھ نوازا گیا۔ ان کی شاعری کے انگریزی،روسی، جرمن، فرانسیسی،ہندی،یوگو سلاوی اور پاکستان کی متعدد علاقائی و صوبائی زبانوں میں تراجم شائع ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ہر حربہ آزما لیں ،امپائرکوساتھ ملا لیں8فروری کو تحریک انصاف ہی جیتے گی ،گوہر