کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ کنزیٰ ہاشمی نے خواتین کو مشورہ دیا کہ سوشل میڈیا پر اپنی زندگی کے نجی لمحات کی تصاویراور ویڈیوز شیئر کرکے کبھی کسی پر بھروسہ نہ کریں ۔ حال ہی میں دیئے گئے اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ خصوصاً خواتین کبھی کسی پر بھروسہ نہ کریں ، ایک سیکنڈ لگتا ہے کسی لڑکی کی عزت خاک میں مل جانے یا کسی لڑکے کی شہرت تباہ ہونے میں، ایسے متاثرہ شخص کی ساری زندگی اپنی صفائی دیتے ہوئے گزر جاتی ہے۔ اداکارہ نے کہاکہ کیا پتہ جسے آج آپ اپنا سمجھ کر نجی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کررہے ہوں اس کے لیے آپ کل اجنبی بن جائیں۔