کراچی (شوبز ڈیسک) اداکار و پروڈیوسرفہد مصطفیٰ اداکارہ ہانیہ عامر کے بارے کھل کر بول پڑے اور بتایاہے کہ وہ جلد سکرین پر اکٹھے دکھائی دیں گے ۔ حال ہی میں ایک شوکے دوران گفتگو کرتے ہوئے فہد مصطفیٰ کاکہناتھا کہ ہانیہ عامر نہ صرف بہترین اداکارہ ہیں بلکہ وہ خوبصورت بھی ہیں اور وہ خوبصورتی و ذہانت کا امتزاج ہیں، ماضی میں عام طور پر بعض اداکاروں کو خوبصورتی کی بنیاد پر بھی کام مل جاتا تھا لیکن اب ہر کسی کو ٹیلنٹ کی بنیاد پر مواقع ملتے ہیں اور ان کے خیال میں ٹیلنٹ کا کوئی ثانی نہیں ہوتا۔ فہد مصطفی کاکہناتھاکہ انہیں لگتا ہے کہ اداکارہ خوبصورتی اور ذہانت کا حسین امتزاج ہیں، کافی عرصے سے ہانیہ عامر کو کہتے آ رہے تھے کہ وہ بڑی ہوجائیں تو وہ ان کے ساتھ کام کریں گے اور اب اداکارہ بڑی ہو چکی ہیں۔
![فہد مصطفیٰ اداکارہ ہانیہ عامر کے بارے کھل کر بول پڑے](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2024/01/z13-7-940x480.jpg)