babar awan

بلا چھین لیا ،پچ اکھاڑ دی گئی ،الیکشن بائیکاٹ پھر بھی نہیں کرینگے ،بابر اعوان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما معروف وکیل بابر اعوان نے کہا ہے کہ پارٹی سے بلا چھین لیا گیا ،پچ ہی اکھاڑ دی گئی تاہم ہم الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کریں گے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ تحریک انصاف سے مقابلہ سے بھاگ رہے ہیں ،ہم انہیں بھاگنے نہیں دینگے ،الیکشن کا بائیکاٹ کسی صورت نہیں کرینگے ،نواز شریف کولانے سے ملک میں استحکام نہیں آئے گا ،جس طرح کے الیکشن کرائے جا رہے ہیں اس سے آنے والی حکومت دو ماہ بھی نہیں چل پائے گی ۔

یہ بھی پڑھیں : تحریک انصاف کا عدلیہ پر عدم اعتماد25،کروڑ عوام کی عدالت میں جانے کا فیصلہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں