lahore bar

”بلے کا نشان واپس لینے کا فیصلہ غیر آئینی “لاہور بار کی اعلیٰ عدلیہ اور الیکشن کمیشن پر تنقید

لاہور (وقائع نگار ) لاہور بار ایسوسی ایشن نے سپریم کورٹ کے تحریک انصاف کے انتخابی نشان سے متعلق فیصلے کو غیر آئینی قرار دیدیا ۔
لاہور بار کی جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ عہدیداران بار ایسوسی ایشن نے سپریم کورٹ کے رات ساڑھے گیارہ بجے تحریک انصاف سے ”بلے“ کا انتخابی نشان واپس لینے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ کا فیصلہ غیر آئینی ہے ،آئین تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن میں حصہ لینے کا برابر حق دیتا ہے ۔ایک طرف لیول پلیئنگ فیلڈ کا ڈھونگ رچایا جا رہا ہے اور دوسری طرف ایسٹیبلشمنٹ کے اشاروں پر ناچنے والی عدلیہ تحریک انصاف کو ہر ممکن طریقے سے باہر رکھنے کی کوشش کر رہی ہے ،الیکشن کمیشن اپنے اختیارات کو پس پشت ڈال کر الیکشن کرانے کی تیاری کر رہا ہے ایسے حالات میں صاف، شفاف اور منصفانہ الیکشن کا انعقاد ناممکن ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : انتخابات کیلئے 25کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپنے کی منظوری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں