صدربائیڈن کا اسرائیلی وزیراعظم سے رابطہ منقطع، امریکی حکام نے دعویٰ کردیا

صدربائیڈن کا اسرائیلی وزیراعظم سے رابطہ منقطع، امریکی حکام نے دعویٰ کردیا

واشنگٹن(فارن ڈیسک) امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے 20دنوں سے زیادہ عرصے سے بات نہیں کی کیونکہ سرائیلی وزیراعظم نے غزہ کی جنگ کے حوالے سے امریکی صدر کی حالیہ درخواستوں میں سے بیشتر کو مسترد کر دیاتھا۔ امریکی اہلکار نے وضاحت کی کہ بائیڈن کا خیال ہے کہ اسرائیل غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے اقدامات نہیں کر رہا ، امریکی صدر اسرائیلی وزیر اعظم کی طرف سے فلسطینی اتھارٹی کے فنڈز جاری کرنے سے انکار کی وجہ سے ناراض ہیں اور اس سلسلے میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے نیتن یاہو کو آگاہ کیا کہ جنگ کے بعد غزہ کے لیے اسرائیل کے منصوبے پر عمل درآمد ناممکن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں