اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی تحریک انصاف اور انکی اہلیہ کیخلاف سیشن کورٹ میں مقدمات کی سماعت ۔
نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کیخلاف 6اور بشریٰ بی بی کیخلاف ایک مقدمے کی سماعت جاری ہے ،جج نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ کیا عمران خان کو شامل تفتیش کیا ،تفتیشی نے جواب دیا کہ ابھی نہیں کیا ،ایک بار گئے تھے تو بانی پی ٹی آئی نے وکیل کی موجودگی میں بیان دینے کا کہا ۔جج نے کہا کہ دوبارہ کیوں نہیں گئے ،اس میں کس کی کوتاہی ہے ۔عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتوں میں 30جنوری تک کی توسیع کردی ۔
یہ بھی پڑھیں : ”بلا “نہیں تو کیا ہوا ،نئی حکمت عملی تیارامیدواروں کی پہچان کیلئے پورٹل بنایا جائے گا