choudhry family

چوہدری فیملی میں جائیداد کی تقسیم پر بھی جھگڑا شروع ،شجاعت حسین بٹوارے کیلئے عدالت پہنچ گئے

گجرات (مانیٹرنگ ڈیسک) چوہدری خاندان میں سیاست کے بعد جائیداد کی تقسیم پر بھی جھگڑا شروع ہو گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق چوہدری شجاعت نے گجرات میں ظہور پیلس کی تقسیم کیلئے سول کورٹ میں درخواست دائر کر دی ،درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پرویز الٰہی بہنوں کے ساتھ ملکر پانچ کنال 17مرلے کا گھر اپنے نام کرانا چاہتے ہیں ،استدعا ہے کہ فریقین کو پراپرٹی تقسیم کر کے حصہ دینے کا حکم دیا جائے ۔سول جج نے سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی ،قیصرہ الٰہی ،سمیرہ الٰہی اور کشور سلطانہ کو 19جنوری کو طلب کر لیا ۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب ،سندھ اور کے پی میں شدید دھند،حادثات میں 2افراد جاں بحق ،متعدد زخمی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں