اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما اور معروف وکیل بابر اعوان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اس وقت مارشل کمیشن بنا ہوا ہے ،انتخابی نشان چھیننے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا ۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں بابر اعوان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے امیدواروں کو مختلف انتخابی نشان ملنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا ،اس وقت خوشی منانے والی سیاسی جماعتوں کے رونے کے دن آئینگے ،عوام تحریک انصاف کو دو تہائی اکثریت دلائے گی ۔
یہ بھی پڑھیں : توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ،وکیل پی ٹی آئی اور کمیشن ممبر میں تلخ کلامی