khosa chief justice

چیف جسٹس اور کھوسہ ایک بار پھر آمنے سامنے،دونوں کے درمیان اہم مکالمہ،شکوہ شکایت

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس پاکستان اور سردار لطیف کھوسہ ایک بار پھر آمنے سامنے آ گئے ،ایک دوسرے سے شکوہ شکایت
نجی ٹی وی کے مطابق لطیف کھوسہ نے چیف جسٹس سے عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں نااہلی کیخلاف درخواست مقرر کرنے کی استدعا کی ،چیف جسٹس نے کہا کہ کھوسہ صاحب آپ باہر جا کر الزامات لگاتے ہیں ،ایک طرف عدلیہ پر اعتبار نہیںکرتے اور دوسری طرف ریلیف بھی مانگتے ہیں ،آپ جلد سماعت کی درخواست دائر کر دیں ،قانون کے مطابق جو ریلیف ہو گا دینگے ۔

یہ بھی پڑھیں : صوابی سے پی ٹی آئی امیدوار پر قاتلانہ حملہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں