کاغذات مسترد ہونے کے بعد حماد اظہر نئی مشکل میں پھنس گئے

لاہور(وقائع نگار خصوصی)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر عام انتخابات میں کاغذات مسترد ہونے کے بعد نئی مشکل میں پھنس گئے،مقدمات کی بھرمار کے بعد قومی احتساب بیورو (نیب) نے بھی شکنجہ کسنے کا پروگرام بنا لیا۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق سابق وزیر خزانہ اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما حماد اظہر بھی نیب کے ریڈار پر آ گئے، نیب نے حماد اظہر کے کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری شروع کر دی۔ذرائع کے مطابق نیب کو سابق وفاقی وزیر کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔حماد اظہر کیخلاف شکایت پر ڈی جی نیب نے ویری فکیشن کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔نیب کو موصول ہونی والی شکایت میں کہا گیا کہ وفاقی وزیر بننے کے بعد حماد اظہر کے اثاثوں میں اضافہ ہوا، ]حماد اظہر نے بے نامی اثاثے بھی بنا رکھے ہیں۔شکایت گزار نے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کی بے نامی اثاثوں کی تفصیلات بھی درج کی ہیں۔شکایت کی جانچ پڑتال کے بعد حماد اظہر کے خلاف انکوائری کو آگے بڑھامے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں