کراچی(بیورو رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے مرکزی رہنما اور معروف قانون دان شیر افضل مروت ایڈووکیٹ نے پارٹی کے سینئر رہنماوں کی جانب سے اپنے اوپر ہونے والی تنقید کے بعدسندھ میں جاری انتخابی مہم کو ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیمار ذہنیت والے لوگوں حامد خان اور روف حسن کے اپنے خلاف بیانات کو مد نظر رکھتے ہوئے میں صوبہ سندھ میں اپنی مہم کو ختم کر رہا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں : او ایم آر مشین سے پیپر چیکنگ ناکام ،ہزاروں فیل ،میٹرک ،انٹر کے متاثرہ طلبا کا شدید احتجاج
”پاکستان ٹائم“کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ”ایکس“ پرشیر افضل مروت نے اپنے بیان میں سوالات پوچھتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ مجھے کیوں نشانہ بنا رہے ہیں؟کیا میں نے کبھی ان کے خلاف کوئی بات کی؟میں بہت دل شکستہ اور افسردہ ہو ں، ہم نے آج سانگھڑ اور نواب شاہ میں کنونشنز کرنے تھے لیکن پارٹی کے اپنے سینیئر لوگوں کی طرف سے حملے کے بعد میں اپنے پروگرام منسوخ کر رہا ہوں،جب تک عمران خان خود یہ مسئلہ حل نہیں کرتے میں کسی جلسے یا ریلی کی قیادت نہیں کروں گا اور سندھ کی مہم بغیر ختم کیے بغیر چھوڑ رہا ہوں، حامد خان اور روف حسن اب ہمت کریں اور عوام کی قیادت کریں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے آپ نے مجھے قانونی ٹیم سے الگ کیا اور اب آپ مجھے انتخابی مہم سے بھی الگ کرنا چاہتے ہیں،میں یہ میدان آپ کے لیے چھوڑتا ہوں، اب آپ ہمت اور حوصلہ دکھائیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل شیر افضل مروت نے اپنے ایک بیان میں الزام عائد کیا کہ روف حسن نے پی ٹی آئی اور جے یو آئی شیرانی گروپ کا الائنس ختم کرایا اور وہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے مخالف صحافیوں کو ٹکٹ بھی دلوانا چاہتے ہیں، روف حسن نگران حکومت میں موجود اپنے بھائی فواد حسن فواد کیلئے کام کر رہا ہیں، میں نے صرف الزام نہیں لگایا بلکہ حقیقت بیان کی ہے، بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے شیرانی گروپ سے اتحاد کی منظوری دے دی تھی لیکن روف حسن نے اتحاد پرعمل درامد نہیں ہونے دیا۔
Keeping in view the statements against me by sick-minded people like Hamid Khan and Rauf Hassan, I am calling off my campaign in Sindh. Why these people are targeting me? Did I ever talk against them? I am so disheartened and feel so dejected. We were to hold concentions in…
— Sher Afzal Khan Marwat (@sherafzalmarwat) January 16, 2024