aslam iqbal

اسلم اقبال کیخلاف درخواست پر سماعت ،الیکشن کمیشن کو نوٹس ،آر او ریکارڈ سمیت طلب

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما میاں اسلم اقبال کے کاغذات کی منظوری کیخلاف درخواست پر سماعت ،الیکشن کمیشن کو نوٹس ،آر او کو کل طلب کر لیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے تین رکنی بینچ نے اعتراض کنندہ چوہدری شہباز کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ اسلم اقبال اشتہاری ہیں ،ان کے کاغذات کی منظوری کو کالعدم قرار دیا جائے ،درخواست میں الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بنایا گیا ۔عدالت نے آر او کو ریکارڈ سمیت طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : کاغذات مسترد ہونے کے بعد حماد اظہر نئی مشکل میں پھنس گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں