راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) توشہ خانہ ریفرنس کی اڈیالہ جیل میں سماعت ،مزید دو گواہوں کے بیانات قلمبند ۔
نجی ٹی وی کے مطابق بانی تحریک انصاف عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ کیس کی سماعت ہوئی ،احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی ۔نیب کی ٹیم اور وکلا صفائی لطیف کھوسہ ،شہباز کھوسہ اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے ،وکلا صفائی نے گواہ فہیم پر جرح مکمل کر لی ،عدالت نے دو گواہوں محسن اور عرفان رفاقت کے بیانات قلمبند کر لیے ،کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی ۔
یہ بھی پڑھیں : عدت میں نکاح کا کیس ،عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد