ممبئی (شوبز ڈیسک) آنجہانی اداکارسشانت سنگھ کی گرل فرینڈ رہنے والی اداکارہ ریا چکرورتی نے منشیات استعمال کرنے کا اعتراف کرلیا۔ حال ہی میں دیئے گئے اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ نے اعتراف کیا کہ میں اور سشانت سنگھ کبھی کبھی بھنگ پیتے تھے، سشانت سنگھ کو منشیات کی لت فلم کیدار ناتھ کی شوٹنگ کے بعد لگی تھی۔ جیل میں گزرے دنوں بارے بات کرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ انہوں نے ضمانت ملنے کے بعد جیل میں موجود خواتین کیلئے ڈانس کیا تھا۔ویادرہے کہ ریا چکرورتی کو آنجہانی سشانت سنگھ راجپوت کے خودکشی کیس میں گرفتار کیا گیا تھا تاہم کچھ ماہ جیل میں گزارنے کے بعد انہیں ضمانت پر رہا کیا گیا۔
![اداکارہ ریا چکرورتی نے منشیات استعمال کرنے کا اعتراف کرلیا](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2024/01/z3-17-940x480.jpg)