ممبئی (شوبز ڈیسک) ایودھیا میں تاریخی بابری مسجد کو ہندو انتہا پسندوں نے 1992 میں شہید کردیا تھا اور اب اس کی جگہ تعمیر کیے گئے مندر کا افتتاح بھارتی وزیراعظم نریندر مودی 22 جنوری کو کریں گے لیکن افتتاح سے قبل ہی بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے بھارتی شہر ایودھیا میں زمین خرید لی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن نے ایودھیا میں 10 ہزار اسکوائر فٹ کی زمین ساڑھے 14 کروڑ روپے میں خریدی ہےتاہم زمین کے معاہدے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں، امیتابھ بچن ایودھیا میں خریدی گئی زمین پر گھر بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔
![ایودھیا میں مندر کاافتتاح ہونے سے قبل ہی امیتابھ بچن نےزمین خرید لی](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2024/01/dz4-940x480.jpg)