موٹرسائیکل سوار لڑکے کے نادیہ حسین کو گندے اشارے، اداکارہ نے تفصیلات شیئرکردیں

موٹرسائیکل سوار لڑکے کے نادیہ حسین کو گندے اشارے، اداکارہ نے تفصیلات شیئرکردیں

کراچی (شوبز ڈیسک) معروف پاکستانی ماڈل، میک اپ آرٹسٹ اور اداکارہ نادیہ حسین نے ماضی میں اپنے ساتھ ہونے والے ہراسانی کے دو واقعات کا انکشاف کیا ہے اور بتایا کہ ایک بار ان کے پیچھے ایک موٹر سائیکل سوار لڑکا پڑا اور انہیں کافی دیر تک گھورتا اور گندے اشارے کرتا رہا جس پر انہوں نے موٹر سائیکل سوار کو کار کے دروازے سے دھکا دے کر اپنی جان چھڑائی اور وہاں سے فرار ہوگئیں۔ حال ہی میں  ایک شوکے دورا ن نادیہ حسین نے بتایاکہ ہراسانی کا ایک واقعہ ان کی شادی سے قبل اس وقت ہوا جب وہ ماڈلنگ انڈسٹری میں نئی آئی تھیں جب کہ دوسرا واقعہ شادی کے بعد پیش آیا۔ماڈل کے مطابق شادی سے قبل سی ویو کے علاقے میں جہاں ان کی رہائش گاہ تھی، وہیں لینڈ کروزر پر سوار لڑکے نے ان کا پیچھا کیا اور وہ اس سے بچنے کے لیے گاڑی کو یہاں سے وہاں گھماتی رہی۔ اداکارکہناتھاکہ دوسرا واقعہ ان سے شادی کے بعد ہوا تھا، ان کے پیچھے ایک موٹر سائیکل سوار لڑکا پڑا اور انہیں کافی دیر تک گھورتا اور گندے اشارے کرتا رہا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں