ایران کی پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی ،ایرانی ناظم الامور کو طلب کر کے شدیداحتجاج

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر پاکستان کا شدید احتجاج ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان نے ایران کی جانب سے اپنی فضائی حدود کی بلا اشتعال خلاف ورزی کی شدید مذمت اور ایرانی ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا ہے۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ایران کی جانب سے فضائی حدود کی بلا اشتعال خلاف ورزی کے نتیجے میں دو معصوم بچے جاں بحق اور تین بچیاں زخمی ہوئے، پاکستان کی خودمختاری کی یہ خلاف ورزی مکمل طور پر ناقابل قبول ہے جس کے سنگین نتائج نکل سکتے ہیں۔پاکستان کی جانب سے پہلے ہی تہران میں ایرانی وزارت خارجہ میں متعلقہ سینئر عہدیدار کے پاس شدید احتجاج درج کرایا گیا، ایرانی ناظم الامور کو وزارت خارجہ میں طلب بھی کیا گیا ، پاکستان نے واضح کیا ہے کہ فضائی حدود کی بلا اشتعال خلاف ورزی کے نتائج کی ذمہ داری پوری طرح سے ایران پر عائد ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں