T 20

شاہینوں کو تیسرے ٹی 20میں بھی شکست ،کیویز نے سیریز اپنے نام کرلی

ڈونیڈن (مانیٹرنگ ڈیسک) کیویز نے تیسرے ٹی 20میں بھی شاہینوں کو دھول چٹا کر سیریز اپنے نام کر لی ۔
نیوزی لینڈ کے شہرڈونیڈن میں جاری پانچ ٹی20 میچز کی سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 224 رنز اسکور کیے،کیویز کے اوپنر بیٹر فن ایلن نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 62 گیندوں پر 16 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 137 رنز بنائے جب کہ ٹم سیفرٹ 31 اور گلین فلپس 19 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے حارث رو¿ف نے اپنے چار اوورز میں 60 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ کپتان شاہین آفریدی، زمان خان، محمد نواز اور محمد وسیم ایک ایک وکٹ حاصل کر سکے ۔قومی ٹیم 225 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 7 وکٹوں کے نقصان پر صرف 179 رنز بناسکی۔بابر اعظم 58 ، محمد رضوان 24، صائم ایوب 10، فخر زمان 19، اعظم خان 10، افتخار احمد 1 اور محمد نواز 28 رنز بناکرپویلین لوٹ گئے ۔

یہ بھی پڑھیں : بنگالی کرکٹر ناصرحسین پر پابندی لگ گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں