kakar in dewos

نگران وزیراعظم کا ڈیووس میں تقریب سے خطاب ،پاکستان دنیا بھرکیلئے اہم ترین راہداری ہے ،کاکڑ

ڈیووس (مانیٹرنگ ڈیسک) نگران وزیراعظم نے پاکستان کو وسائل سے مالا مال اور دنیا بھر کیلئے اہم راہداری قرار دیدیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ڈیووس میں پاتھ فائنڈر بریک فاسٹ کی تقریب سے خطاب میں انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان کی نوجوان آبادی ہمارا اثاثہ ہے ،جغرافیائی محل وقوع کے حوالے سے اہم تجارتی سنگم پر موجود ہے ،سیاحت کیلئے بہترین ملک ہے ،پاکستان میں طرز حکمرانی بتدریج بہتر ہو رہا ہے ،ٹیکس نظام میں اصلاحات لائی جا رہی ہیں ،گورننس کے چیلنجز کا سامنا ہے ،لوگوں میں مثبت سوچ اجاگر ہو رہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : دہشتگردوں نے لکی مروت کو ٹارگٹ بنا لیا،پولیس سٹیشن پرحملوں کا دوسرا دن،راکٹ فائر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں