kirmani

”نواز شریف سے کوئی اور فیصلے کرا رہا ہے “لیگی سینیٹرکرمانی کا غیر ملکی ادارے کو انٹرویو

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے سینیٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ ہاتھ سے پھسل چکا ،نواز شریف سے کوئی اور فیصلے کرا رہا ہے ۔
امریکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں آصف کرمانی نے انکشاف کیا کہ ن لیگ میں نیا ایڈیشن شامل ہو چکا ہے ،یہی ایڈیشن نواز شریف سے فیصلے کرا رہا ہے ،پارٹی اپنا تشخص کھو رہی ہے ،قمر باجوہ کی مدت میں توسیع کی حمایت نے پارٹی کا بیانیہ ختم کیا ،پارٹی کو اب نئے بیانیے کے ساتھ الیکشن میں جانا ہو گا ،نواز شریف مصلحت پسند ہو گئے ہیں ،بعض عناصر ان کے فیصلے تبدیل کرنے پر قدرت رکھتے ہیں ،نواز شریف عدم اعتماد کے فوری بعد الیکشن چاہتے تھے ،جماعت میں موجود بعض عناصر نے یہ فیصلہ تبدیل کرا دیا ،سینئیر رہنماﺅں کو پارٹی معاملات پر تحفظات کو دور کرنا چاہیے ،آئی پی پی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر سینیئر رہنماﺅںکو تحفظات ہیں ،اس سے پرانے کارکنوں کی حق تلفی ہوئی ،تحریک انصاف کو لیول پلیئنگ فیلڈملنی چاہیے ،جیت کی صورت میںمریم نواز کو وزیراعلیٰ بنانے کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا ۔

یہ بھی پڑھیں : ”بس بہت ہو گیا ،اب سیز فائر ہونا چاہیے “بیرسٹر گوہر کی مستقبل کیلئے آگے بڑھنے کی تجویز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں