ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ‘ کالم نگار،فلم پروڈیوسراور اکشے کمار کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ نے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرلی، انہوں نےیونیورسٹی آف لندن سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ اکشے کمار نے سوشل میڈیا پر گریجویشن تقریب کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی اہلیہ کو مبارک باد دی ، ساتھ ہی لکھا کہ جب آپ نے دو سال پہلے مجھے بتایا تھا کہ آپ دوبارہ سے پڑھائی کرنا چاہتی ہیں تو مجھے حیرانی ہوئی تھی لیکن میں نے جب آپ کو گھریلو زندگی میں توازن برقرار رکھتے ہوئے بطور طالبعلم محنت کرتے ہوئے دیکھا تو میں جان گیا کہ میں نے سپر ویمن سے شادی کی تھی۔