attack

پاکستان کا ایران میں دہشتگرد ٹھکانوں کو نشانہ،متعدد ہلاک

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کا ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوںکو نشانہ ،متعدد کو ہلاک کر دیا۔
ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن مرگ بر سرمچار کے دوران متعدد دہشت گرد مارے گئے۔پاکستان نے جوابی کارروائی میں کسی شہری یا ایرانی تنصیبات کو نشانہ نہیں بنایا۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان نے بلوچ علیحدگی پسندوں کی موجودگی اور سرگرمیوں کے ٹھوس شواہد کے ساتھ متعدد ڈوزیئرز بھی ایران کے ساتھ شیئرکیے، دہشتگردوں کے خلاف کارروائی مصدقہ انٹیلی جنس رپورٹ کی روشنی میں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : معروف برطانوی ممبر پارلیمنٹ اور کشمیریوں کی توانا آواز ٹونی الائیڈ انتقال کر گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں