pak iran trbl

پاک ایران کشیدگی ،سٹاک مارکیٹ میں مندی ،ڈالر سستا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک ایران کشیدگی کے سٹاک مارکیٹ پر منفی اثرات ،ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی اورسیاسی افق پر غیر تسلی بخش صورتحال سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کواتار چڑھاو¿ کے بعد مندی کے بادل چھائے رہے جس سے انڈیکس کی 63700 اور 63600 پوائنٹس کی 2سطحیں گرگئیں۔مندی کے سبب 61.14 فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں جبکہ سرمایہ کاروں کے مزید 20 ارب 69 کروڑ 01 لاکھ 53 ہزار 907 روپے ڈوب گئے۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 14پیسے کی کمی سے 280روپے 10پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 19پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قدر گھٹ کر 280روپے 73پیسے کی سطح پر پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کا ایران میں دہشتگرد ٹھکانوں کو نشانہ،متعدد ہلاک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں