اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک ایران کشیدگی پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق قومی سلامتی اجلاس کل پونے تین بجے ہو گا جس میں آرمی چیف سمیت دیگر سروسز چیف شریک ہونگے ،اجلاس میں امن و امان کی صورتحال پر بات چیت اورپاک ایران تعلقات پر اہم فیصلے ہونگے ،نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اجلاس کی صدارت کریں گے ۔
یہ بھی پڑھیں : ہارس ٹریڈنگ کا خدشہ موجود،مخلص پارٹی امیدوار ساتھ نہیں چھوڑیں گے ،گوہر