اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہماری مشاورت مکمل ہو گئی ہے ،ہفتے سے پارٹی بھرپور انتخابی کمپئین شروع کر دے گی ۔
میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج رات تک امیدواروں کی حتمی لسٹیں اپلوڈ کر دینگے ،امیدواروں سے درخواست ہے کہ اپنے نشانات ہم تک پہنچائیں ،تمام ورکرز عوام کے پاس جائیں اور پارٹی کا پیغام پہنچائیں ،شیر افضل اپنی مرضی سے کہیں نہیںجاتے پارٹی کے اجازت سے جاتے ہیں ،عمران خان نے قوم کو پیغام دیا ہے کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے ،انتخابی مہم پر فوکس رکھیں ،آٹھ فروری کو نکلیں اور اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں ،انشااللہ کامیابی آپ کی ہو گی ۔
یہ بھی پڑھیں : پاک ایران کشیدگی ،قومی سلامتی کمیٹی کا کل ہنگامی اجلاس طلب