نوشہرو فیروز (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ میرا 10نکاتی ایجنڈا عوام کی فلاح کا ایجنڈا ہے ،غربت اور مہنگائی کا ملکر مقابلہ کریں گے ۔
نوشہرو فیروز میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ الیکشن میں مقابلہ تیر او ر شیر کے درمیان ہو رہا ہے ،عوام کو بتائیں کہ اپنا ووٹ ضائع نہ کریں ،تیر پر ٹھپہ لگائیں کیونکہ صرف پیپلز پارٹی ہی عوام کی اصل نمائندہ ہے ۔پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریب عوام کو روزگار دیا چھت دی ،آج مہنگائی اس قدر ہو چکی ہے کہ عوام کیلئے دو وقت کی روٹی مشکل ہو چکی ہے ،ہم اقتدار میں آ کر آمدنی کو دگنا کر دینگے ،تین سو یونٹ تک بجلی فری ہو گی ۔
یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی امیدوار وں کی فہرست آج اپلوڈ،ہفتے سے بھرپور انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان